عالیہ حمزہ ، صنم جاوید اور عائشہ بھٹہ اشتہاری،کارروا ئی شروع

خواتین جناح ہاوس حملے کے مقدمے کے ٹرائل کیلئے پیش نہیں ہورہی 
  خواتین کے اشتہار دو اکتوبر تک شائع کرکے رپورٹ پیش کی جائے:عدالت
 لاہور(آئی این پی ) انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے 3 پی ٹی آئی رہنمائوں عالیہ حمزہ، صنم جاویداور عائشہ بھٹہ کے اشتہارجاری کرنے کا حکم دے دیا۔انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے جناح ہائوس حملہ کیس میں مسلسل پیش نہ ہونے پر پی ٹی آئی رہنمائوں  عالیہ حمزہ، صنم جاوید اور عائشہ بھٹہ کو  اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کردی ہے۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے کیس کی سماعت کی، عدالت نے عالیہ حمزہ، صنم جاویداورعائشہ بھٹہ کے اشتہار جاری کرنے کا حکم دیا۔عدالت کا کہنا تھا کہ تینوں خواتین جناح ہاس حملے کے مقدمے کے ٹرائل کیلئے پیش نہیں ہورہی تھی۔عدالت نے پولیس کو حکم دیا کہ تینوں خواتین کے اشتہار دو اکتوبر تک شائع کرکے رپورٹ پیش کی جائے۔پولیس نے موقف اختیار کیا کہ صنم جاوید سمیت تینوں خواتین کو 9 مئی کے دیگر مقدمات میں سزا سنائی جاچکی ہے، تاہم سزا کے بعد وہ جناح ہاس حملہ کیس کے ٹرائل میں پیش نہیں ہو رہیں اور مفرور ہو چکی ہیں۔اسی بنا پر اشتہاری کارروائی شروع کرنے کے لئے  عدالت سے رجوع کیا گیا تھا۔