ہمیشہ ڈائیلاگ کے حق میں رہا ہوں ‘ یہ اختیار اچکزئی اور علامہ راجہ ناصر کا ہے، سب سے درخواست کروں گا مذاکرات پر غیر سنجیدہ گفتگو نہ کریں
اسلام آباد (آئی این پی )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ اہم مذاکراتی عمل معاملے کو ایسے غیر سنجیدگی سے نہ لیا جائے۔اپنے بیان میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ گزشتہ 10 دنوں یا پورے سال میں وزیراعظم شہباز شریف سے کوئی رابطہ نہیں ہوا۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ میں ہمیشہ ڈائیلاگ کے حق میں رہا ہوں لیکن یہ اختیار صرف اچکزئی اور علامہ راجہ ناصر کا ہے، ہم کہہ چکے ہیں کہ اگر ہم سے رابطہ ہوا یا ہم نے کوئی رابطہ کیا تو ہم ضرور عوام کو بتائیں گے۔پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ میں سب سے درخواست کروں گا کہ بات چیت ایک اہم معاملہ ہے، مذاکرات پر غیر سنجیدہ گفتگو نہ کریں تاکہ حالات مزید خراب نہ ہوں۔