لاہور(آن لائن) محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے میں بسنت کے موقع پر تقریبات کے انعقاد کے حوالے سے سمری پنجاب کابینہ کو ارسال کر دی ہے۔محکمہ داخلہ کی سمری کے مطابق بسنت کی تقریبات 6، 7 اور 8 فروری کو منعقد کی جائیں گی۔ ہوم سیکرٹری پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے یہ سمری کابینہ کو پیش کی تاکہ حکومتی سطح پر منظوری اور ضروری انتظامات کیے جا سکیں۔