اسلام آباد(آن لائن) وفاقی دارالحکومت میں سیاسی گہما گہمی میں اضافے کے ساتھ ہی قومی اسمبلی کا اجلاس 30 مارچ کو بلائے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ پارلیمانی ذرائع کے مطابق وزارت پارلیمانی امور نے اس سلسلے میں ایک باقاعدہ سمری وزیراعظم شہباز شریف کو ارسال کر دی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک میں جاری کفایت شعاری مہم کے پیش نظر قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کے حوالے سے حکومتی صفوں میں دو مختلف آراء پائی جاتی ہیں۔ ایک حلقے کا خیال ہے کہ اخراجات میں کمی کے لیے غیر ضروری اجلاسوں سے گریز کیا جائے۔ حکومتی ارکان کی اکثریت کا موقف ہے کہ قومی اسمبلی کا اجلاس صرف ناگزیر صورتحال اور انتہائی ضروری قانون سازی یا عوامی مسائل پر بحث کے لیے ہی بلایا جانا چاہیے۔سمری کی وصولی کے بعد اب گیند وزیراعظم کے کورٹ میں ہے