گورنرنے گلگت بلتستان کی 12 رکنی کابینہ کی سمری منظورکرلی

بلتستان ڈویژن سے 5، گلگت سے 5 جبکہ دیامراستور سے 2 وزرا شامل ہیں
 گلگت(آئی این پی )گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے وزیر اعلی گلگت بلتستان کی سفارش پر 12 رکنی صوبائی کابینہ کی تشکیل کی سمری کی باقاعدہ منظوری دے دی۔منظور شدہ کابینہ میں بلتستان ڈویژن سے 5، گلگت ڈویژن سے 5 جبکہ دیامراستور ڈویژن سے 2 وزرا شامل ہیں۔ گورنر گلگت بلتستان کی منظوری کے بعد کیبنٹ ڈیپارٹمنٹ کابینہ کی تشکیل سے متعلق باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔