578افراد شدید زخمی ، فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا
لاہور(کرائم رپورٹر)ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1270ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 578افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔738معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں کے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا۔ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (83فیصد)موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کرتے ہوئے لائن اور لین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔ ایمرجنسی ا عداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 726ڈرائیوز،54کم عمرڈرائیور، 450مسافراور154پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ265ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جس میں صوبائی درالحکومت285متاثرین کے ساتھ پہلے فیصل آباد97حادثات میں 89متاثرین کے ساتھ دوسر ے،گوجرانوالہ 62حادثات میں 64متاثرین کے سا تھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل1330متاثرین میں 1094مرد اور236خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں 222افراد کی اوسط عمر18سال سے کم743افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ365زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال
سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں 1116موٹرسائیکلز،77آٹورکشے،146کاریں،27وین،14مسافر بسیں،25ٹرک اور92دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔