24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1143 حادثات

 608افراد شدید زخمی ، نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا
لاہور(کرائم رپورٹر)ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1143ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 608افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و  تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔755معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں کے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا۔ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (80فیصد)موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کرتے ہوئے لائن اور لین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔ ایمرجنسی ا عداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 712ڈرائیوز،50کم عمرڈرائیور،494مسافراور168پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ226ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جس میں صوبائی درالحکومت284متاثرین کے ساتھ پہلے،ملتان71حادثات میں 82متاثرین کے ساتھ دوسر ے،فیصل آباد65حادثات میں 74متاثرین کے سا تھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل1374متاثرین میں 1094مرد اور280خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں 225فراد کی اوسط عمر18سال سے کم730افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ419زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں 1403موٹرسائیکلز،58 آٹورکشے،107کاریں،28وین،16مسافر بسیں،30ٹرک اور107دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔