لاہور سمیت پنجاب بھر میں 1270 حادثات، 633 شدید زخمی

  صوبائی درالحکومت284متاثرین کے ساتھ پہلے،فیصل آبا دوسر ے،گوجرانوالہ تیسرے نمبرپررہا
لاہور (کر ائم رپو رٹر)ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1270ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 633افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔816معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں کے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا۔ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (77فیصد)موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات  کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کرتے ہوئے لائن اور لین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔ایمرجنسی ا عداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز  کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 837ڈرائیوز،56کم عمرڈرائیور،459مسافراور160پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ235ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جس میں صوبائی درالحکومت284متاثرین کے ساتھ پہلے،فیصل آباد91حادثات میں 103متاثرین کے ساتھ دوسر ے،گوجرانوالہ75حادثات میں 76متاثرین کے سا تھ تیسرے نمبرپررہا۔واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل1456متاثرین میں 1173مرد اور283خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں  میں 236فراد کی اوسط عمر18سال سے کم815فراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ405زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں 1385موٹرسائیکلز،81آٹورکشے،124کاریں،37وین،6مسافر بسیں،44ٹرک اور72دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔