،گزشتہ تین روز کے دوران ضلعی انتظامیہ کی 500 سے زائد مقامات پر انسپکشن ، 14 شادی ہال سیل کردیے ، 9 افراد کو گرفتار،مقدمات
لاہور( پبلک نیوز)لاہور میں ون ڈش پالیسی اور لاوڈ سپیکر کے غیر ضروری استعمال کے خلاف پنجاب حکومت کا سخت کریک ڈاون جاری ہے،گزشتہ تین روز کے دوران ضلعی انتظامیہ نے 500 سے زائد مقامات پر انسپکشن کرتے ہوئے 14 شادی ہال سیل کردیے جبکہ 9 افراد کو گرفتاربھی کیا۔ ضلعی انتظامیہ نے ون ڈش پالیسی اور لاوڈ سپیکر کے غیر ضروری استعمال پر بلا تفریق کارروائی کی۔ اور پنجاب حکومت کے احکامات پر سخت کریک ڈاون کرتے ہوئے مقدمات و جرمانے کئے