تعلیمی اداروں میں منشیات اسمگلنگ ، 8 کارروائیاں

9ملزمان گرفتار ، 78 لاکھ سے زائد مالیت کی 68 کلو گرام منشیات برآمد 
لاہور(کرائم رپورٹر)اے این ایف نے تعلیمی اداروں اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف 8 کارروائیاں کرتے ہوئے 9ملزمان کو گرفتار کرکے 78 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 68 کلو گرام منشیات برآمد کر لی گئی ترجمان اے این ایف کے مطابق اے این ایف نے تعلیمی اداروں اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف 8 کارروائیاں کرتے ہوئے 9ملزمان کو گرفتار کرکے 78 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 68 کلو گرام منشیات برآمد کر لی گئی ۔سرگودھا میں یونیورسٹی کے قریب موٹرسائیکل سوار ملزم سے 1 کلو 600 گرام چرس برآمد کر لی گئی گرفتار ملزم کا تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا بھی اعتراف کیا ہے پشاور میں رنگ روڈ پر کار کے خفیہ خانوں سے 10 کلو 800 گرام افیون اور 6 کلوگرام چرس برآمد کرکے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیاپشاور میں کوریئر آفس میں 4 عدد پارسلز سے مجموعی طور پر 12 کلوگرام چرس برآمد کی گئی قبضے میں لئے گئے پارسلز سیالکوٹ، لاہور اور گوجرانولہ بھیجے جا رہے تھے۔ٹھوکر نیاز بیگ لاہور کے قریب گاڑی میں موجود 4 ملزمان کے بیگوں اور ذاتی قبضے سے 9 کلو 600 گرام چرس اور 2 کلو 400 گرام افیون برآمد کر لی جوہر ٹاؤن لاہور میں کوریئر آفس کے ذریعے بحرین بھیجے جانے والے پارسل سے 184 گرام آئس برآمد ہوئی فیصل آباد میں گاڑی سے 24 کلوگرام چرس برآمد کرکے1ملزم کو گرفتار کرلیاکراچی میں واقع کوریئر آفس میں برطانیہ سے بھیجے گئے پارسل سے 50 عدد ایکسٹیسی گولیاں برآمد کی گئی ببرلو ٹول پلازہ سکھر کے قریب مسافر بس میں سوار ملزم سے 994 گرام آئس برآمد ہوئی گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔