فائرنگ کرکے چچا زاد بھائی کو قتل کر دیا

 چنیاں والی میں عنصر، وقاص ودیگرکی کاشف پر معمولی رنجش پر فائرنگ 
 موقع پر دم توڑ گیا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی 
شیخوپورہ،خانقاہ ڈوگراں(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار)تھانہ خانقاہ ڈوگراں کے نواحی گائوں چنیاں والی میں معمولی رنجش پر مخالفین نے فائرنگ کر کے چچا زاد بھائی کو قتل کر دیا۔ تفصیل کے مطابق چند دن قبل عنصر کی اپنے چچازاد بھائی کاشف کے ساتھ رنجش پر معمولی تلخ کلامی ہوئی جس کو عنصر نے دل میں رکھا۔ گزشتہ روز کاشف نے اپنی دیوار کے ساتھ مٹی ڈالنے سے منع کیا تو دوبارہ تلخ کلامی ہوگئی جس پر عنصر، وقاص ودیگر نے مشتعل ہوکر کاشف کے گھر گھس کر فائرنگ شروع کر دی جسکی زد میں آکر 26 سالہ کاشف موقع پر دم توڑ گیا۔ پولیس نے لاش قبضہ میں لیکر مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی۔جوان بیٹے کی موت پر اہلخانہ غم سے نڈھال ہو گئے۔