خودکو زخمی کرکے بہنوئی اور تایا زاد کو پھنسانے والا گرفتار

 ملزم اعجاز نے پنڈلی میں خود فائر مارا تھا ، آصف ، یوسف پر الزام لگا دیا 
لاہور(کرائم رپورٹر)اسلام پورہ پولیس نے خود کو فائر مار کر اپنے بہنوئی اور تایا زاد کو جھوٹے مقدمے میں پھنسانے والے زخمی ملزم کو گرفتار کر لیا پولیس کے مطابق زخمی ملزم اعجاز نے پنڈلی میں خود فائر مارا تھا اور اس نے اپنے بہنوئی آصف اور تایا زاد یوسف کے خلاف جھوٹے الزامات لگا کر مقدمہ درج کروا دیا تھاوالدہ کی مدعیت میں اقدام قتل کا مقدمہ درج ہونے کے بعد انچارج انویسٹی گیشن اسلام پورہ محمد اختر نے بہترین تفتیش کے ذریعے زخمی اعجاز کو گرفتار کر لیا ایس پی انویسٹی گیشن نے کہا کہ شواہد کی روشنی میں مضبوط چالان مرتب کر کے ملزم کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گاڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے پولیس شب و روز کوشاں ہے اور اس طرح کے جھوٹے الزامات سے سختی سے نمٹا جائے گا۔