بھائی اور چچا نے بلے اور چھریوں کے وار کر کے تیس سالہ حیدر علی زخمی کردیا،ہسپتال میں دم توڑ گیا ، عارف، شاہد، ساجد گرفتار
لاہور(کرائم رپورٹر)قلعہ گجر سنگھ کے علاقے میں جائیداد کے تنازعہ پرنوجوان کو قتل کر دیا گیا۔ ایس پی سول لائیز عبدالحنان کے مطابق بھائی اور چچا نے بلے اور چھریوں کے وار کر کے تیس سالہ حیدر علی کو زخمی کردیا۔ حیدر علی کو تشویشناک حالت میں میو ہسپتال منتقل کیا گیا مگر جانبر نہ ہو سکا۔پولیس نے مقتول کے چچا عارف ، شاہد اور بھائی ساجد کو گرفتار کر لیا مقتول کا اپنے چچا اور بھائی کیساتھ دو مرلہ مکان کا تنازعہ چل رہا تھا۔