ضلع انتظامیہ سے مذاکرات کامیاب ،29دسمبر کو جناح ایونیوپر مارچ ہوگا
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)جماعت اسلامی اتوار 29 دسمبر کو غزہ کے مظلوم مسلمانوں سے یکجہتی کیلئے اسلام آباد میں ملین مارچ کرے گی۔ذرائع کے مطابق جماعت اسلامی اور اسلام آباد ضلعی انتظامیہ کے مابین مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں ، جماعت اسلامی کو نیو بلیو ایریا جناح ایونیو پر ملین مارچ کی اجازت مل گئی۔فریقین کے درمیان ملین مارچ کے حوالے سے مذاکرات کے دو رائونڈ ہوئے،،اسلام آباد انتظامیہ بضد تھی کے مارچ سنگجانی ترنول کے مقام پر کیا جائے جبکہ جماعت اسلامی کا اصرار تھا کہ وفاقی دارالحکومت کے وسطی علاقے میں مارچ کی اجازت دی جائے۔