پچھلی سیٹ پر بیٹھا شخص ہراساں کر رہا تھا، خاتون نے پولیس کو اطلاع کردی
لاہور(کرائم رپورٹر) پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے لاہور سے شیخوپورہ جانے والی بس میں خاتون کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار کروا دیاخاتون نے 15 ایمرجنسی ہیلپ لائن پر کال کرکے بتایا کہ وہ لاہور سے شیخوپورہ سفر کر رہی ہے، خاتون نے الزام لگایا کہ پچھلی سیٹ پر بیٹھا شخص اسے مسلسل تنگ کر رہا ہے اور منع کرنے کے باوجود باز نہیں آ رہا۔ترجمان سیف سٹیز کے مطابق ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن نے متاثرہ خاتون کی لائیو لوکیشن پولیس کو فراہم کی اور موقع پر پہنچنے کی ہدایت کی،پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بس کو اگلے سٹاپ پر روک لیاخاتون کی فراہم کردہ معلومات پر ہراساں کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا گیا، ملزم کے معافی مانگنے اور آئندہ ایسی حرکت نہ کرنے کی یقین دہانی پر خاتون نے اسے معاف کر دیاخواتین کسی بھی ناگہانی صورتحال میں 15 پر کال کرکے 2 دبا کر ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن میں رابطہ کریں۔