کانسٹیبل صفدر اور محمودبکارپوریشن چوک میں کھڑے تھے ریت سے بھری ٹریکٹر ٹرالی نے ٹکر مار دی،فرار ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا
لاہور(کرائم رپورٹر)لوئر مال کے علاقے میں ٹریکٹر ٹرالی نے دو کانسٹیبل کچل ڈالے۔حادثے میں ایک کانسٹیبل موقع پر جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا، کانسٹیبل صفدر اور محمود ڈیوٹی پر تھے کہ کارپوریشن چوک میں کھڑے ملازمین کو ریت سے بھری ٹریکٹر ٹرالی نے ٹکر مار دی، کانسٹیبل صفدر دم توڑ گئے۔محمود کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او لوئر مال سمیت پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔پولیس نے ٹریکٹر ٹرالی قبضے میں لے لی، جاں بحق ہونے والے پولیس ملازم کی لاش مردہ خانے منتقل کر دی، پولیس نے فرار ہونے والے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا۔ اسلام پورہ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ٹرالی کی ٹکر سے ایک پولیس اہلکار کو شہید اور دوسرے کو زخمی کرنے والے ملزم الیاس کو 12 گھنٹوں کے اندر گرفتار کر لیاڈی آئی جی آپریشنز کی ہدایت پر ملزم کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی تھی۔پولیس کے مطابق ملزم نے ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں پر ٹرالی چڑھا دی اور موقع سے فرار ہو گیا۔ حادثے کے نتیجے میں ایک اہلکار موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا جبکہ دوسرا شدید زخمی ہواایس پی سٹی بلال احمد کے مطابق اسلام پورہ پولیس نے جدید طریقہٓ تفتیش اور مئوثر حکمت عملی کے ذریعے ملزم کا سراغ لگا کر اسے گرفتار کر لیاملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے