چھٹیاں ختم ہونے سے قبل کوئی نجی سکول نہیں کھلے گا: رانا سکندرحیات
لاہور( کرائم رپورٹر )موسم سرما کی چھٹیاں ختم ہونے سے قبل ہی لاہور میں کئی اسکولز کھل گئے۔ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے نجی اسکولز کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے تین نجی اسکولز کو سیل کر کے پرنسپلز کو طلب کرلیا۔ترجمان ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے مطابق شاہدرہ، بیدیاں روڈ اور سبزہ زار پر اسکولز سیل کیے گئے، خلاف ورزی کرنے والے اسکولز کے پرنسپلز کو طلب کرلیاگیا۔وزیرتعلیم پنجاب رانا سکندرحیات کا کہنا ہے کہ چھٹیاں ختم ہونے سے قبل کوئی نجی اسکول نہیں کھلے گا، اسکولز کھلے پائے گئے تو سی ای اوایجوکیشن انکے خلاف کاروائی کریں گے۔