ہائر ایجوکیشن : کالج پرنسپلز کے انٹرویوز م ئوخر

لاہور(خصوصی رپورٹ)ہائر ایجوکیشن نے کالج پرنسپلز کے انٹرویوز م ئوخر کر دیئے،مستقل پرنسپلز کی تعیناتی کے انٹرویوز سیلابی صورتحال کے پیش نظر ملتوی گیئے گئے،امیدواروں نے سیلابی صورتحال کے پیش نظر انٹرویوز موخر کرنے کی درخواست کی تھی،محکمہ ہائر ایجوکیشن نے گوجرانوالہ اور فیصل آباد ڈویڑنز میں مستقل پرنسپلز کی تعیناتی کیلئے انٹرویوز کو م ئوخر کر دیا،لاہور سمیت صوبہ بھر میں سرکاری کالجز میں مستقل پرنسپلز کی تعیناتی کا عمل جاری ہے،سینکڑوں کالجز عرصہ دراز سے مستقل پرنسپل سے محروم ہیں،متعلقہ اسامیوں پر عارضی چارج سے کام چلایا جا رہا ہے۔