پوپ فرانسس کا 88 سال کی عمر میں انتقال، بھارتی حکومت نے تین روزہ سرکاری سوگ کا اعلان کیا

پوپ فرانسس کا 88 سال کی عمر میں انتقال، بھارتی حکومت نے تین روزہ سرکاری سوگ کا اعلان کیا

ویب ڈیسک: رومن کیتھولک چرچ کے پہلے لاطینی امریکی پوپ، پوپ فرانسس طویل علالت کے بعد 88 سال کی عمر میں ایسٹر پیر کو انتقال کر گئے۔

 وہ نمونیا میں مبتلا ہونے کے بعد 38 دن تک ہسپتال میں داخل رہے۔پوپ فرانسس کے انتقال پر دنیا بھر کے رہنماؤں نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بھی اس غمگین خبر پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پوپ فرانسس کا ہندوستانیوں کے ساتھ خاص تعلق تھا، اس لیے حکومت نے ان کے انتقال پر تین روزہ سرکاری سوگ کا اعلان کیا ہے۔بھارتی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق، تین روزہ سوگ کے دوران ملک بھر میں تمام عمارتوں پر بھارتی پرچم آدھا جھکا رہے گا، اور کوئی سرکاری تفریح یا جشن نہیں ہوگا۔ حکومت نے اس سوگ کے دوران پوپ فرانسس کی زندگی اور عالمی امن میں ان کی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔