وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اپنے بھتیجے زید حسین نواز کے نکاح کی تقریب میں سرخ رنگ کے دلکش لباس میں جلوہ گر ہوئیں، جس نے محفل میں چار چاند لگا دیے۔
مریم نواز کا یہ جوڑا بھارتی فیشن ڈیزائنر سبیاساچی مکھرجی کی حالیہ کلیکشن "ہیریٹیج برائیڈل" سے تھا، جو خاص طور پر شادی کی تقریبات کے لیے ڈیزائن کیا گیا تھا۔زید حسین نواز کا نکاح 25 دسمبر کو سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کے قریبی دوست شیخ حبیب الرحمٰن کی صاحبزادی ایمن حبیب سے ہوا۔ نکاح کی تقریب اور رسم حنا جاتی امرا میں منعقد ہوئی، جس میں تقریباً 500 مہمان مدعو تھے۔
اس تقریب میں مریم نواز نے سرخ رنگ کے شاندار لباس میں شرکت کی اور اپنی خوبصورتی اور شان و شوکت سے تمام تر توجہ اپنی طرف مرکوز کر لی۔ مریم نواز کا یہ جوڑا اس موقع پر انتہائی خصوص اور شاندار دکھائی دے رہا تھا، جس نے ان کی شخصیت کو مزید نکھار دیا۔آج زید حسین نواز اپنی دلہن ایمن حبیب کو لینے کے لیے جاتی امرا سے بارات لے کر ماڈل ٹاؤن جائیں گے۔