وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تصاویر سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں، جہاں دلہن کے ساتھ مریم نواز کے خوبصورت اور منفرد لباس کو بھی صارفین کی جانب سے سراہا جا رہا ہے۔
ماہ نور صفدر کا نکاح فلور مل کے مالک جبار خالد کے صاحبزادے اذان جبار سے ہوا، جس میں خاندان کے افراد اور قریبی شخصیات نے شرکت کی۔بیٹی کے نکاح کے موقع پر مریم نواز نے سلور گرے، آف وائٹ اور آئیوری رنگوں پر مشتمل نفیس لباس زیب تن کیا، جسے پاکستانی برانڈ ’پرنیان بائے عائشہ‘ نے خصوصی طور پر تیار کیا تھا۔رپورٹ کے مطابق لباس میں استعمال ہونے والا شینٹیلی لیس فیبرک مریم نواز کے لیے ایک خاندانی یاد سے جڑا ہوا تھا، جسے نئی شکل دے کر بیٹی کے نکاح کے خصوصی لباس کا حصہ بنایا گیا۔را سلک اور لیس سے تیار کردہ لباس کو مروری، جامدانی، سوارووسکی اور اصلی جواہرات سے مزین کیا گیا تھا، جس نے مریم نواز کے روایتی اور شاہانہ انداز کو مزید نمایاں کردیا۔