نوازشریف کے پوتے زید حسین نواز کی شادی پر جاتی امرا میں پرتکلف دعوت کا اہتمام
تفصیلات کے مطابق، قائد مسلم لیگ ن نوازشریف نے اپنے پوتے زید حسین نواز کی شادی پر جاتی امرا میں بیرون ملک سے آنے والے مہمانوں کے لیے ظہرانہ دینے کا اہتمام کیا ہے۔ دعوت کا انعقاد آج سہ پہر 3 بجے کیا جائے گا۔زید حسین نواز اپنی دلہنیا ایمن حبیب کو لینے کے لیے بارات کے ساتھ جاتی امرا سے ماڈل ٹاؤن جائیں گے۔ ان کی نکاح اور رسم حنا کی تقریبات 25 دسمبر کو جاتی امرا میں ہوئیں، جس میں 500 مہمانوں کو مدعو کیا گیا تھا۔نکاح کی تقریب سابق وزیر اعظم نوازشریف کے قریبی دوست شیخ حبیب الرحمٰن کی صاحبزادی ایمن حبیب سے ہوئی تھی، اور رسم حنا میں گلوکار راحت فتح علی خان نے پرفارمنس پیش کی تھی۔