ارجن کپور نے مداحوں کو آن لائن فراڈ سے آگاہ کیا

ارجن کپور نے مداحوں کو آن لائن فراڈ سے آگاہ کیا

بالی ووڈ کے معروف اداکار ارجن کپور، جو حالیہ دنوں میں "سنگھم اگین" میں ولن کے کردار سے مشہور ہوئے، نے اپنے مداحوں کو ایک اہم پیغام دیا ہے کہ ان کے نام پر آن لائن فراڈ کیا جا رہا ہے۔

ارجن کپور نے انسٹاگرام اسٹوری پر اس بارے میں آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کا نام لے کر ایک شخص لوگوں سے ذاتی معلومات طلب کر رہا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ وہ کبھی بھی کسی سے ذاتی معلومات کی درخواست نہیں کریں گے اور مداحوں کو محتاط رہنے کی ہدایت دی۔39 سالہ اداکار نے بتایا کہ کوئی شخص ان کا منیجر بن کر مداحوں کو دھوکہ دینے کی کوشش کر رہا ہے۔ اس شخص نے ایک جعلی اکاؤنٹ کے ذریعے لوگوں سے رابطہ کیا اور جھوٹا دعویٰ کیا کہ وہ ارجن کپور کا منیجر ہے، ساتھ ہی ان سے ملاقات کا وعدہ کرتے ہوئے ذاتی معلومات طلب کیں۔ارجن کپور نے اپنے پیغام میں کہا کہ اس طرح کے پیغامات غیر قانونی ہیں اور ان کا ان سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ انہوں نے اپنے مداحوں سے درخواست کی کہ وہ اس قسم کے فراڈ کا شکار نہ ہوں اور محتاط رہیں۔