ارجن کپور سے تعلقات کی افواہیں، صاحبہ بالی نے خاموشی توڑ دی

ارجن کپور سے تعلقات کی افواہیں، صاحبہ بالی نے خاموشی توڑ دی

اداکارہ اور کانٹینٹ کریئٹر صاحبہ بالی نے بالی ووڈ اداکار ارجن کپور کے ساتھ تعلقات کی گردش کرتی افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر وائرل خبر پر یقین نہیں کرنا چاہیے۔

حال ہی میں دونوں کو لندن کے لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں بھارت اور انگلینڈ کے درمیان میچ کے دوران ایک ساتھ دیکھا گیا تھا، جس کے بعد سوشل میڈیا پر ان کے درمیان رومانوی تعلقات کی قیاس آرائیاں شروع ہوگئیں۔صاحبہ بالی نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر ارجن کپور کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا، "ہر بات پر یقین نہ کریں"، جس کے ذریعے انہوں نے ڈیٹنگ کی خبروں کی واضح تردید کر دی، جبکہ ارجن کپور نے اب تک اس معاملے پر کوئی ردعمل نہیں دیا ہے۔