ملائیکہ اروڑا کی ذومعنی پوسٹ: ارجن کپور کے سنگل ہونے کے بعد وائرل ہو گئی

ملائیکہ اروڑا کی ذومعنی پوسٹ: ارجن کپور کے سنگل ہونے کے بعد وائرل ہو گئی

بھارتی اداکارہ ملائیکہ اروڑا نے حال ہی میں ارجن کپور کے سنگل ہونے کی تصدیق کے بعد ایک اور ذومعنی پوسٹ شیئر کی، جو انٹرنیٹ پر فوراً وائرل ہو گئی۔

 ملائیکہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کارٹون کرداروں کے ساتھ ایک پوسٹ شیئر کی، جس پر لکھا تھا:’’میرے پاس اس بات کی فکر کرنے کا وقت نہیں کہ کون مجھے پسند نہیں کرتا۔ میں ان لوگوں سے پیار کرنے میں بہت مصروف ہوں جو مجھ سے محبت کرتے ہیں‘‘۔یہ پوسٹ ارجن کپور کے سنگل ہونے کے بعد منظر عام پر آئی، جب ارجن نے عوامی طور پر اعلان کیا کہ وہ اب سنگل ہیں۔ اس اعلان کے بعد، ملائیکہ کی جانب سے ایسی کئی ذومعنی پوسٹس سامنے آئی ہیں۔کچھ دن پہلے بھی ملائیکہ نے ایک اور پوسٹ شیئر کی تھی، جس میں انہوں نے اپنے رشتہ کی صورتحال کو تین مختلف آپشنز میں بیان کیا تھا:
’’میرا اسٹیٹس ابھی تین آپشنز کے ساتھ ہے: ’اِن اے ریلیشن شپ‘، ’سنگل‘، ’ہی ہی ہی‘‘‘۔ ملائیکہ نے اس میں سے ’’ہی ہی ہی‘‘ کا انتخاب کرتے ہوئے اپنے گزشتہ تعلقات کو مذاق کا نشانہ بنایا تھا۔یاد رہے کہ ملائیکہ اور ارباز خان نے 2017 میں طلاق لی تھی، اور اس کے بعد 2018 میں ارجن کپور اور ملائیکہ کے درمیان قربتیں بڑھنے لگیں۔ دونوں نے 2019 میں اپنے تعلقات کو سوشل میڈیا پر عوامی طور پر تسلیم کیا۔ اس کے بعد سے دونوں کو متعدد مواقع پر ایک ساتھ دیکھا گیا، لیکن حالیہ دنوں میں دونوں کے درمیان علیحدگی کی خبریں گردش کر رہی تھیں، جس کی تصدیق ارجن کپور نے بھی کی ہے۔