بالی ووڈ کی معروف اداکارہ اور ڈانسر ملائکہ اروڑہ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جس میں وہ ایک "مسٹری مین" کے ساتھ دکھائی دے رہی ہیں۔
ویڈیو میں ملائکہ اروڑہ ایک ہوٹل سے باہر نکلتی ہوئی نظر آ رہی ہیں اور ان کے ہاتھ میں ایک نامعلوم شخص کا ہاتھ ہے۔ اس ویڈیو میں ان کے ساتھ ان کی بہن امریتا اروڑہ بھی موجود ہیں، لیکن صارفین کی توجہ اس شخص پر مرکوز ہو گئی ہے جس کے ساتھ ملائکہ اروڑہ کی قربتیں نظر آ رہی ہیں۔اس ویڈیو کے سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر لوگوں نے سوالات اٹھائے ہیں کہ آخر یہ شخص کون ہو سکتا ہے؟ بعض افراد اس "مسٹری مین" کی شناخت کے حوالے سے قیاس آرائیاں کر رہے ہیں۔
یہ ویڈیو خاص طور پر اہمیت رکھتی ہے کیونکہ ملائکہ اروڑہ اور اداکار ارجن کپور کے درمیان تعلقات میں کشیدگی کی خبریں بھی سامنے آ رہی ہیں۔ چند ماہ سے مختلف ذرائع سے یہ افواہیں آ رہی ہیں کہ ان دونوں کے درمیان علیحدگی ہو گئی ہے، اور یہ ویڈیو اس وقت منظر عام پر آئی ہے جب دونوں کے رشتہ کے مستقبل کے حوالے سے سوالات اُٹھ رہے ہیں۔ملائکہ اروڑہ نے 2017 میں ارباز خان سے طلاق لے لی تھی اور 2018 میں ارجن کپور کے ساتھ تعلقات کا آغاز کیا تھا۔ 2019 میں ان دونوں نے اپنے رشتہ کو عوامی طور پر تسلیم کیا اور اس کے بعد دونوں کو مختلف تقاریب اور پارٹیوں میں ایک ساتھ دیکھا گیا تھا۔
یہ نیا ویڈیو اور اس سے جڑی افواہیں ملائکہ اور ارجن کے درمیان بڑھتی ہوئی دوریوں کی جانب اشارہ کر سکتی ہیں، تاہم ابھی تک دونوں کی جانب سے اس پر کوئی واضح بیان نہیں آیا ہے۔