لاہور چڑیا گھر کی سستی تفریح مہنگی ہونے والی ہے: نیلامی کے بعد نئی قیمتیں متعارف کر دی جائیں گی

لاہور چڑیا گھر کی سستی تفریح مہنگی ہونے والی ہے: نیلامی کے بعد نئی قیمتیں متعارف کر دی جائیں گی

محکمہ وائلڈ لائف پنجاب نے لاہور چڑیا گھر کے مختلف ٹھیکے دینے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد اندر مختلف سہولتوں پر الگ سے ٹکٹیں لگانے کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔

 چڑیا گھر کی نیلامی ریزرو قیمت 32 کروڑ روپے رکھی گئی ہے۔دستاویزات کے مطابق، چڑیا گھر میں انٹری ٹکٹ کی قیمت 100 روپے، ایکویریم اور سانپ گھر کے ٹکٹ 100 روپے، اور واک تھرو ایوری کا ٹکٹ 100 روپے ہوگا۔ چڑیا گھر کی مکمل سیر کرنے والے ایک شخص کو 1100 روپے خرچہ ادا کرنا ہوگا۔اس کے علاوہ، الیکٹرک جھولے، ہارس رائیڈنگ، اور جمپنگ کیسلز کی ٹکٹیں بھی الگ سے خریدنی ہوں گی۔ واک تھرو ایوری میں سیاحوں کو پرندوں کو کھانا ڈالنے کی اجازت ہوگی، اور اس کیلئے بھی اضافی فیس وصول کی جائے گی۔