لاہور چڑیا گھر میں سال نو کے پہلے دن شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، جب ٹھیکیدار نے انٹری ٹکٹ کی قیمت کو دوگنا کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق، انٹری ٹکٹ کی قیمت 100 روپے سے بڑھا کر 300 روپے کر دی گئی۔ اس کے علاوہ، سانپ گھر دیکھنے کے لیے 200 روپے کا الگ سے ٹکٹ وصول کیا جا رہا ہے۔شہریوں کی بڑی تعداد اس اضافی قیمت کے باعث مایوس ہو کر واپس جانے لگی۔ ایک شہری نے شکایت کرتے ہوئے کہا کہ سانپ ہاؤس دیکھنے کا فیصلہ ان کی اپنی مرضی پر ہونا چاہیے، لیکن ٹکٹ زبردستی وصول کرنا زیادتی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ انٹری ٹکٹ کے علاوہ دیگر سہولتوں کی اضافی قیمت وصول کرنا غیر منصفانہ ہے۔