شیخ رشید نے فرد جرم کی کارروائی کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا

میرے خلاف فرد جرم عائد کرنے کے لئے ٹھوس شواہد موجود نہیں ہیں:درخواست میں موقف
اسلام آباد(آن لائن )سابق وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے انسداد دھشت گردی عدالت راولپنڈی کی طرف سے جی ایچ کیو حملہ کیس میں فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیاہے ،جمعرات کو سپریم کورٹ میں سردار عبدالرازق خان ایڈووکیٹ کے ذریعے پیٹش داخل کرتے ہوئے موقف اختیار کیا گیاہے کہ میرے خلاف فرد جرم عائد کرنے کے لئے ٹھوس شواہد موجود نہیں ہیں،مقدمہ کے 95 گواہان میں سے کسی نے بھی شیخ رشید کو نامزد نہیں کیا،شیخ رشید ایف آئی آر میں نامزد نہیں ہیں 6 ماہ کے بعد محض 8 فروری کے الیکشن سے باہر کرنے کے لئے نام ڈالا گیا