جی ایچ کیو حملہ کیس: شیخ رشید کی بریت کی درخواست خارج کرنے کا فیصلہ چیلنج

  لاہور(آئی این پی )جی ایچ کیو حملہ کیس میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے بریت کی درخواست خارج کرنے کا فیصلہ لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں چیلنج کردیا۔سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے بریت کی درخواست خارج کرنے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں پٹیشن دائر کردی، پٹیشن جی ایچ کیو حملہ کیس میں بریت کی درخواست خارج ہونے کے خلاف دائر کی گئی۔انسداد دہشت گردی عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں بریت کی درخواست خارج کی تھی۔لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے شیخ رشید کی درخواست پر آفس اعتراضات دور کرکے اپیل دوبارہ دائر کرنے کی اجازت دے دی۔