راولپنڈی(آئی این پی )بانی پی ٹی آئی علیمہ خان نے 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمہ کی سماعت میں فرد جرم کی کارروائی چیلنج کرنے کی درخواست دائر کی جسے عدالت نے فریقین کا موقف سن کر خارج کر دیا۔انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں 26 نومبر کے احتجاج پر مقدمے کی سماعت جج امجد علی شاہ نے کی، علیمہ خان اپنے وکیل فیصل ملک کے ہمراہ پیش ہوئیں اور مقف اپنایا کہ فرد جرم ملزمہ کی موجودگی میں عائد نہیں کی گئی۔