ای سی سی کا اجلاس 2 جنوری کو ہوگا،11 نکاتی ایجنڈازیر غور آئیگا

اسلام آباد (آن لائن)وزیر خزانہ کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس 2 جنوری کو ہوگا جس میں 11 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا، ذرائع کے مطابق پاکستان سوشل امپیکٹ بانڈ کے اجراء کیلئے 1 ارب روپے کی حکومتی گارنٹی کی منظوری دی جائے گی، پاکستان انفراسٹرکچر ڈیویلپمنٹ کمپنی کیلئے 1 ارب 88 کروڑ روپے گرانٹ کی منظوری متوقع ہے،وزارت اطلاعات کے ڈیجیٹل انیشی ایٹو منصوبے کیلئے 53 کروڑ 61 لاکھ روپے کے فنڈز کی منظوری کا امکان ہے