اسلام آباد (آن لائن) ایوان بالا کا اجلاس آج پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا۔اجلاس کا40 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا۔ اجلاس میں قومی اہمیت کے متعدد امور، بلز، قراردادیں، توجہ دلاؤ نوٹسز اور دیگر پارلیمانی کارروائی شامل ہے۔ سینیٹ کے اجلاس میں حکومتی اور اپوزیشن اراکین کی جانب سے معاشی صورتحال، لوڈشیڈنگ، مہنگائی سمیت قومی مسائل پر بحث کیے جانے کا امکان ہے۔