قومی اسمبلی کا اجلاس آج صبح 11 بجے ہوگا، 7 نکاتی ایجنڈا جاری

 اسلام آباد ( آن لائن ) قومی اسمبلی کا اجلاس آج  صبح 11 بجے  پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوگا، جس کے لیے  7 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے۔ اجلاس میں قومی امور، قانون سازی اور عوامی اہمیت کے مسائل پر تفصیلی بحث متوقع ہے۔ایجنڈے کے مطابق  قومی ادارہ برائے لوک و روایتی ورثہ ترمیمی بل 2025 ایوان میں پیش کیا جائے گا، جس کا مقصد مقامی ثقافتی ورثے کے فروغ اور ادارے کی کارکردگی کو مزید مؤثر بنانا ہے۔