24گھنٹوں میں 45فلسطینی شہید ، غزہ پناہ گزین کیمپ میں خون جما دینے والی سردی سے 3 کم سن بچے ٹھٹھرکرجاں بحق
غزہ (آئی این پی )غزہ میں جمعرات کی صبح اسرائیل کے وحشیانہ حملوں میں پانچ صحافیوں سمیت کم از کم 10 افراد شہیداور متعدد زخمی ہو گئے جبکہ گزشتہ 24گھنٹوں میں 45 ہزار سے زیادہ فلسطینی شہید کردئیے گئے ہیں ، غزہ پناہ گزین کیمپ میں خون جما دینے والی سردی میں 3 کم سن بچے ٹھٹھرکرجاں بحق ہوگئے ۔ برطانوی خبر رساں ا دارے کے مطابق غزہ میں محکمہ صحت کے حکام نے بتایا کہ زیتون کے علاقے میں ایک گھر پر فضائی حملے میں پانچ افراد شہید اور 20 زخمی ہوئے۔