شام کے صدر بشار الاسد کا فوجیوں کی تنخواہوں میں 50 فیصد اضافے کا حکم

دمشق (آئی این پی)شامی صدر بشارالاسد نے تمام باقاعدہ فوجیوں کی تنخواہوں میں اضافے کا حکم دے دیا ہے۔عرب میڈیا کے مطابق گزشتہ روز جاری کیے گئے حکم میں کہا گیا ہے یہ اضافہ پچاس فیصد ہو گا، فوجیوں کی تنخواہوں میں یہ اضافہ بشارالاسد کے خلاف اپوزیشن کی طرف سے جاری حملوں کے دوران کیا گیا ، ان حملوں کی وجہ سے حلب شہر پر سرکاری کنٹرول ختم ہو گیا ہے۔