روس ،ایران اور حزب اللہ بشار الاسد کو بچانے میں کامیاب نہ ہو سکے(امریکی صدر)

 امریکہ شام میں شراکت داروں ، سٹیک ہولڈرز سے ملکر کام کرے گا، خطے میں خطرات کو کم کرنے کیلئے اقدامات کرینگے:جوبائیڈن
واشنگٹن(آئی  این پی  )امریکی صدر جوبائیڈن نے کہاہے کہ بشارالاسد کے اقتدار کا تختہ الٹناتاریخی موقع ہے ،روس  ایران اور نہ ہی حزب اللہ اسد رجیم کو بچانے میں کامیاب ہو سکے۔  غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق  ا مریکی صدر کاکہناتھا کہ امریکا شام میں شراکت داروں ، سٹیک ہولڈرز سے ملکر کام کرے گا، امریکا خطے میں خطرات کو کم کرنے کیلئے اقدامات کرے گا