لبنان کا بشار الاسد کے زوال کے بعد شام کی سرحد پر فوج بڑھانے کا فیصلہ

 بیروت(آئی این پی )لبنان نے بشارالاسد کے زوال کے بعدشام کی سرحد پر فوج بڑھانے کااعلان کر دیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق لبنانی فوج نے کہا ہے کہ وہ صدر بشار الاسد کی حکومت کا تختہ الٹنے اور دارالحکومت دمشق پر قبضے کے بعد شام کے ساتھ ملحقہ سرحد پر اپنی موجودگی کو مزید تقویت دے رہی ہے۔