مختلف علاقوں میں بشار الاسد اور ان کے والد کے پوسٹرز اورمجسمے ہٹائے جا رہے ہیں
دمشق (آن لائن)شام میں مسلح افراد نے معزول صدر بشار الاسد کے والد حافظ الاسد کے مقبرے کو آگ لگا دی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق مسلح افراد نے شام کے سابق صدر اور بشار الاسد کے والد حافظ الاسد کے آبائی علاقے قرداحہ میں واقع اْن کے مقبرے کو نذر آتش کر دیا۔ آگ لگانے والے افراد نے نعرے بھی لگائے۔باغیوں کی جانب سے ملک کا کنٹرول حاصل کرنے کے بعد سے شام بھر میں معزول شامی صدر اور اْن کے والد کے پوسٹرز اور مجسمے ہٹائے جا رہے ہیں۔