سائفر سازش تھا، انصاف پاکستان کی عدالتوں سے چاہیے: شہرام ترکئی

  پشاور(آئی این پی ) پی ٹی آئی کے  رکن قومی اسمبلی شہرام تراکہی نے وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے  عالمی سطح پر پاکستان کی حکومت پر لوگ ہنس رہے ہیں، سائفر سازش تھا، انصاف پاکستان کی عدالتوں سے چاہیے۔پشاور ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا   افسوسناک ہے ملک میں قانون اور آئین نام کی کوئی چیز نہیں رہی، دہشت گردی کی دفعات ارکان اسمبلی پر لگ رہی ہے۔دریں اثناء عدالت نے انہیں ایک ماہ کی راہداری ضمانت دے دی،