پشاور(آئی این پی )خیبرپختونخوا کے سابق وزیر فیصل ترکئی نے کہا ہے ایک سال 8 ماہ کے دوران اپنے کسی ساتھی کو نوکری پر نہیں لگا سکا اور نہ ہی صوابی میں ایک کلاس فور کا ملازم بھرتی کرا سکا۔اپنے ایک بیان میںسابق صوبائی وزیر فیصل ترکئی نے اپنی وزارت سے استعفے کی وجوہات بیان کرتے ہوئے کہا کہ کارکن ان سے نوکری اور گلی پکی کرنے کی درخواست کرتے رہے مگر وہ ان کے مطالبات پورے کرنے میں ناکام رہے، اگر اختیار ہوتا تو ایک سال پہلے ہی وزارت چھوڑ دیتا۔