کرم میں تمام بنیادی ضروریات کو ترجیحی بنیادوں پر پورا کیا جا رہا ہے:مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا
پشاور(آئی این پی )مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کرم میں ادویات کی قلت سے 100 بچوں کی اموات کی خبر کو من گھڑت قرار دے دیا۔اپنے ایک بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ تمام ضروری ادویات روزانہ کی بنیاد پر کرم پہنچائی جا رہی ہیں، عوام سے اپیل ہے کہ ایسی من گھڑت اور بے بنیاد خبروں پر یقین نہ کریں۔انھوں نے مزید کہا کہ کرم میں تمام بنیادی ضروریات کو ترجیحی بنیادوں پر پورا کیا جا رہا ہے