غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی ، قحط سے صورتحال سنگین ہوچکی، میئر لندن

 اقوام متحدہ کی رپورٹ اور عالمی عدالت کے فیصلے کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا،صادق خان
لندن(آئی این پی )لندن کے میئر   صادق خان نے کہا کہ اسرائیل غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کر رہا ہے۔اپنے ایک بیان  میں میئر لندن صادق خان کا کہنا ہے کہ غزہ میں اسرائیل کے نافذ کردہ قحط سے صورتحال سنگین ہوچکی ہے، اسرائیل کی وجہ سے غزہ میں بچے بھوک سے مر رہے ہیں، 20ہزار فلسطینی بچے فاقوں کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے۔صادق خان نے مزید کہا کہ اسرائیل نے غزہ میں صحت کی سہولیات کو تباہ کر دیا، اقوام متحدہ کی رپورٹ اور عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔