پشاور ہائیکورٹ سے علی امین گنڈاپورکو 3 ہفتوں تک راہداری ضمانت مل گئی

پشاور (آئی این پی ) پشاور ہائیکورٹ نے درج مقدمات کی تفصیلات کے لئے دائر درخواست میں وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو تین ہفتوں تک راہداری ضمانت دے دی ۔وزیر اعلی خیبرپختونخوا کی مقدمات کی تفصیلات کے لئے دائر درخواست پر جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ پر مشتمل دورکنی بینچ نے سماعت کی ، ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ وزیراعلی صاحب آئے ہیں آئی ایم ایف کا اجلاس ہے اسلام آباد جانا ہے۔وکیل درخواست گزار نے کہا کہ وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف پنجاب سمیت جتنے مقدمات ہیں ان کی تفصیلات فراہم کی جائے، ،جس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ میری وزارات داخلہ سے بات ہوئی ہے ، میں نے ان کوکہا کہ اس عدالت کے حکم کی سختی سے تعمیل کی جائے جس پر چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم نے کہا کہ ہم وفاق سے جواب طلب کرسکتے ہیں، پنجاب کی حد تک ہم حفاظتی ضمانت دے سکتے ہیں