واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے اور سفیر کو کچھ وضاحتیں دینا ہوں گی ایلچی رچرڈ گرینیل

 وزیر دفاع کی   جان سے مارنے کی دھمکیاں، اور آپریشن گولڈ سمتھ  بارے  پاگل پن کی باتیں لاپروائی ہیں‘ اس بات کا جائزہ لیا جائے  امریکی ٹیکس دہندہ پاکستان کو کیا امداد فراہم کرتا ہے:نامزد مشیر 
 کبھی بھی پاکستان میں براہ راست یا بلاواسطہ مالی امداد نہیں دی ، خوشی خوشی عمران خان کیلئے عطیہ کروں گا کیونکہ خواجہ آصف کے برعکس وہ ایماندار ہیں ‘اسرائیلی نہیں ہوں، نہ ہی اس سے جڑا ہوں:زیک گولڈسمتھ 
     لندن ،واشنگٹن (آئی این پی )نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نامزد کردہ خصوصی ایلچی رچرڈ گرینیل اور  جمائما گولڈ اسمتھ کے بھائی زیک گولڈ اسمتھ نے وزیر دفاع خواجہ آصف کے بیان پر سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔میڈیارپورٹس  کے مطابق  رچرڈ گرینیل نے کہا  واشنگٹن ڈی سی میں پاکستانی سفارتخانے اور سفیر رضوان شیخ کے کچھ وضاحتیں دینا ہوں گی۔ وزیر دفاع کی طرف سے جان سے مارنے کی دھمکیاں، اور آپریشن گولڈ سمتھ کے بارے میں پاگل پن کی باتیں لاپرواہی ہیں۔ اس بات کا جائزہ لیا جائے  امریکی ٹیکس دہندہ پاکستان کو کیا امداد فراہم کرتا ہے۔ دوسری جانب  زیک گولڈ اسمتھ نے  بھی ٹوئٹ کیا اور خواجہ آصف کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔زیک گولڈ اسمتھ نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا  یہ ہے پاکستان کا اصل وزیر دفاع یعنی ایک بڑا آدمی۔ اس نے آپریشن گولڈ اسمتھ کے نام سے ایک چیز ایجاد کی ہے جو بظاہر لوگوں کو بھرتی کرنے کا کام کر رہی ہے، یقین سے نہیں کہہ سکتا  کس لیے۔ لیکن یہ خوفناک اور یہودیت جیسا لگتا ہے۔ زیک گولڈ اسمتھ نے لکھا  اپنے سیاسی کیرئیر کے دوران خواجہ صاحب پر جن جرائم کے الزامات لگائے گئے ان کی طویل فہرست کو دیکھ کر میں ان کے رویے سے حیران نہیں ہوں۔ان کا تھا کہ میں نے افسوس کے ساتھ صرف ایک بار آپ کے خوبصورت ملک کا دورہ کیا ہے۔ میں نے کبھی بھی پاکستان میں کسی بھی قسم کی سیاست کو براہ راست یا بلاواسطہ مالی امداد نہیں دی ہے۔ درحقیقت میں خوشی خوشی عمران خان کیلئے عطیہ کروں گا کیونکہ خواجہ صاحب کے برعکس وہ ایماندار ہیں اور صرف پاکستان کے بارے میں سوچتے ہیں، انہوں نے کبھی کبھی (امداد کیلئے)  نہیں پوچھا اور نہ ہی کبھی پوچھیں گے۔زیک گولڈ اسمتھ نے مزید لکھا  میں اسرائیلی نہیں ہوں، یا کسی بھی طرح سے اسرائیل سے جڑا ہوا نہیں ہوں۔ ہوشیار خواجہ آصف میرے نام سے الجھ گئے ہیں