وضاحتوں میں آبنائے ہرمز کو بلامشروط کھولے جانے کو یقینی بنانا بھی شامل ہوگا: اماراتی وزارت خارجہ
ابو ظہبی(آئی این پی ) اماراتی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران جنگ بندی معاہدے کی شرائط پر وضاحتیں طلب کریں گے۔اماراتی وزارت خارجہ کی طرف جاری بیان کے مطابق وضاحتیں خطے میں ایرانی حملے روکنے کو یقینی بنانے کے لیے ہوں گی، وضاحتوں میں آبنائے ہرمز کو بلامشروط کھولے جانے کو یقینی بنانا بھی شامل ہوگا