پاکستان کی کامیاب عالمی امن پر مرکوز سفارت کاری کا سفر آٹھ دہائیوں پر محیط ہے، رضوان شیخ
واشنگٹن(آئی این پی )ہارٹ فورڈ یونیورسٹی کے بین الاقوامی طلبا کے وفد نے واشنگٹن میں سفارتخانہ پاکستان کا دورہ کیا، جہاں سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ نے طلبا کو پاکستان کی سفارتی ترجیحات، عالمی و علاقائی امن کیلئے کوششوں اور پاک-امریکہ تعلقات کے مختلف پہلوئوں سے آگاہ کیا۔ہارٹ فورڈ یونیورسٹی، کنیکٹیکٹ سے تعلق رکھنے والا طلبا کا وفد پیس اینڈ جسٹس ایسوسی ایشن کانفرنس میں شرکت کے سلسلے میں واشنگٹن پہنچا تھا، وفد میں بین الاقوامی پیس بلڈنگ پروگرام میں ماسٹرز ڈگری حاصل کرنے والے طلبا شامل تھے، جن کا تعلق البانیہ، گھانا، انڈونیشیا، لبنان، امریکہ اور دیگر ممالک سے تھا۔ہارٹ فورڈ یونیورسٹی مذہبی سکالرشپ، مکالمے، قیامِ امن اور تنازعات کے حل سے متعلق کاوشوں کے حوالے سے جانی جاتی ہے، یونیورسٹی کے ماسٹرز پروگرام میں طلبا کو تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ مکالمہ، ثالثی، مفاہمت اور کمیونٹی کی تعمیری سرگرمیوں میں عملی مہارت بھی فراہم کی جاتی ہے