سمن آباد میں معمولی تکرار جان لیوا ثابت، نوجوان کی ہلاکت، ملزم گرفتار

سمن آباد میں معمولی تکرار جان لیوا ثابت، نوجوان کی ہلاکت، ملزم گرفتار

سمن آباد میں بحث و تکرار کے دوران دھکم پیل سے نوجوان محمد عمران جاں بحق ہوگیا۔

 واقعے کے فوری بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم میر اسلم کو دو گھنٹے کے اندر گرفتار کر لیا ہے، جبکہ دوسرے ملزم نعمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔پولیس کے مطابق، مقتول محمد عمران اور ایک نامعلوم شخص کے درمیان بحث و تکرار ہوئی، جس کے بعد دونوں کے درمیان دھکم پیل شروع ہوگئی۔ اس دوران محمد عمران زمین پر گر کر شدید زخمی ہو گیا۔ اسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کی۔واقعے کی اطلاع ملنے پر 15 نمبر پر کال کرنے کے بعد سمن آباد پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج اور مقامی معلومات کی مدد سے ملزم تک رسائی حاصل کی اور دو گھنٹے کے اندر میر اسلم کو گرفتار کر لیا۔ دوسری جانب، نامزد ملزم نعمان کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے جاری ہیں۔پولیس نے مقتول کے بھائی کی مدعیت میں دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے اور واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔