مری ٹریفک حادثہ: 10 افراد کے جان لیوا واقعے کا مفرور ڈرائیور گرفتار

مری ٹریفک حادثہ: 10 افراد کے جان لیوا واقعے کا مفرور ڈرائیور گرفتار

مری میں پیش آنے والے المناک ٹریفک حادثے کے مفرور ڈرائیور کو موٹر وے پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔

ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق ملزم کو خفیہ اطلاع پر پمز اسپتال سے گرفتار کیا گیا، جس کے بعد اسے مزید قانونی کارروائی کے لیے مری پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ تھانہ مری میں موٹر وے پولیس کی مدعیت میں ڈرائیور کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔واضح رہے کہ مری ایکسپریس وے پر پیش آنے والے اس افسوسناک حادثے میں ملتان کے ایک ہی خاندان کے 10 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔حادثہ کجوٹ کے قریب پی ٹی ڈی سی ٹورسٹ اسپاٹ کے مقام پر اس وقت پیش آیا جب وین تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر حفاظتی دیوار سے ٹکرا گئی۔ تصادم کے بعد گاڑی کا فیول ٹینک پھٹ گیا جس کے نتیجے میں وین میں آگ بھڑک اٹھی اور جانی نقصان ہوا۔حکام کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور حادثے کی اصل وجوہات کا تعین کیا جا رہا ہے۔