اسلام آباد کے سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) آپریشنز محمد شعیب خان نے پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ پتنگ بازی جان لیوا ثابت ہو سکتی ہے، اس کے سپلائرز کے خلاف کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ 50 ہزار سے زائد پتنگیں برآمد کر لی گئی ہیں اور 5 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں کسی بھی صورت پتنگ بازی کی اجازت نہیں دی جائے گی کیونکہ اس سے انسانی جانوں کو شدید خطرہ لاحق ہوتا ہے۔ایس ایس پی آپریشنز نے مزید کہا کہ قبضہ مافیا کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی گئی ہے اور جلد ہی بڑے پیمانے پر آپریشن کیا جائے گا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اسلام آباد میں اسلحے کی نمائش برداشت نہیں کی جائے گی اور اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔